Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
23 Ramadan 1446  

وزیراعظم سے آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر کی ملاقات، پروگرام مؤثر طریقے سے نافذ کرنے پر تعریف

کرسٹالینا جیورجیوا نے آئی ایم ایف پروگرام پر پاکستان کی موثر عملدرآمدی کوششوں کو سراہا
اپ ڈیٹ 12 فروری 2025 06:11pm

وزیراعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جیورجیوا نے دبئی میں ملاقات کی ہے، جس میں میکرو اکنامک استحکام اور آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کے موقع پر ہوئی، جس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔

ترک صدر دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع

اعلامیے کے مطابق، کرسٹالینا جیورجیوا نے آئی ایم ایف پروگرام پر پاکستان کی موثر عملدرآمدی کوششوں کو سراہا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ادارہ جاتی اصلاحات اور مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے حکومتی عزم کو اجاگر کیا۔

ایک سال کی کامیابیاں سب کے سامنے ہیں، ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، وزیر خزانہ

وزیراعظم نے آئی ایم ایف کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ہونے والی پیش رفت پر گفتگو کی اور ٹیکس اصلاحات، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں بہتری کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے معاشی استحکام، موثر کارکردگی اور پائیدار منصوبہ بندی کے حوالے سے بھی حکومت کی ترجیحات پر روشنی ڈالی۔

ملاقات میں پاکستان کے جاری آئی ایم ایف پروگرام اور حکومتی اصلاحات کے ذریعے حاصل ہونے والے میکرو اکنامک استحکام کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات کے نفاذ اور مالیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ہونے والی پیش رفت کی اہمیت کو اجاگر کیا، انھوں نے اصلاحات کی رفتار بالخصوص ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے کی بہتر کارکردگی اور نجی شعبے کی ترقی جیسے اہم شعبوں میں پیش رفت کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

مینجنگ ڈائیریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے اعتراف کیا کہ پاکستان معاشی بحالی کے حصول کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے طویل مدتی معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل مالیاتی نظم و ضبط، ادارہ جاتی اصلاحات اور مؤثر گورننس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کے لیے آئی ایم ایف کے عزم کا اعادہ کیا۔

** کرسٹالینا جیورجیوا کا ایکس پرپیغام **

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں کرسٹالینا جیورجیوا نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور ان کی ٹیم سے مل کر خوشی ہوئی۔ پاکستان کی آئی ایم ایف کی حمایت سے ہونے والی اصلاحات کے لیے ان کے عزم سے حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور ہم ان کے فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں تاکہ پاکستان کی نوجوان آبادی کے لیے زیادہ ترقی اور مزید نوکریوں کا راستہ ہموار ہو سکے۔

Kristalina Georgieva

PM Shehbaz Sharif

IMF DELEGATION