کراچی میں ہواؤں کا رخ تبدیل، گرمی شروع
آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے
کراچی میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے کے باوجود دن کے اوقات میں گرمی کا راج برقرار رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 15.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مشرقی سمت سے ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دن کے وقت دھوپ میں غیر ضروری طور پر نکلنے سے گریز کریں۔
karachi weather
مقبول ترین
Comments are closed on this story.