سہ ملکی سیریز کے فائنل میں شکست پر احمد شہزاد کی کپتان محمد رضوان پر تنقید، بڑا الزام عائد کردیا
قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان پر بچگانہ فیصلے کرنے کا الزام عائد کردیا۔
گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو شکست ہوئی، کیویز نے شاہین کو 5 وکٹوں سے ہرا کر سہ ملکی سیریز کا تاج اپنے سر سجایا۔
پاکستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اووز میں 242 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستانی فیلڈرز نے اپنی عادت نہ بدلی، میچ کے ساتھ سیریز سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے
نیوزی لینڈ نے 45.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ تاہم پاکستانی کرکٹ شائقین سہ ملکی سیریز میں پاکستان کی شکست پر دلبرداشتہ ہوئے وہیں قومی ٹیم کے کھلاڑی احمد شہراد نے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو آڑے ہاتھوں لیا۔
میچ کے اختتام پر اپنے یوٹیوب چینل پر احمد شہزاد نے محمد رضوان کی کپتانی پر سوال اٹھایا اور انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بتاتے ہوئے ان کے فیصلوں کو بچگانہ قرار دیا۔
سہ ملکی سیریز کے فائنل میں شکست پر احمد شہزاد کی کپتان محمد رضوان پر تنقید، بڑا الزام عائد کردیا
انکا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ میری سمجھ سے باہر ہے کیونکہ کراچی میں رات کے اوقات میں پچ زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے جبکہ بولرز کو گیند پر گرفت میں مشکلات پیش آتی ہیں۔
احمد شہزاد کا یوٹیوب چینل پر کہنا تھا کہ آپ میچوں میں بہت سی غلطیاں کررہے ہیں، کیچز ڈراپ کررہے ہیں اور بالنگ میں جان لگ نہیں رہی تو میچ کیسے جیتیں گے۔
Comments are closed on this story.