Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
23 Ramadan 1446  

وادی نیلم میں دم گھٹنے سے جاں بحق نوبیاہتا جوڑے کی کراچی میں نماز جنازہ ادا کردی گئی

کمرے میں گیس ہیٹر چلایا، کھڑکیاں، دورازے بند کردیے، صبح دونوں مردہ ملے
اپ ڈیٹ 16 فروری 2025 10:33pm

کراچی سے ہنی مون منانے کے لیے وادی نیلم جانے والا جوڑا گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے موت کی وادی میں چلا گیا۔

وادی نیلم میں دم گھٹنے سے جاں بحق نوبیاہتا جوڑے کی کراچی میں نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ ملیر جعفر طیار کی مرکزی امام بارگاہ میں ادا کی گئی۔

کراچی کے علاقے ملیر کا رہائشی 25 سالہ طحہٰ علی اور ان کی 22 سالہ اہلیہ دعا زہرہ مظفرآباد سے تقریباً 145 کلومیٹر دور گاؤں میں ایک ریسٹ ہاؤس پہنچے تھے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے باعث انہوں نے گیس ہیٹر چلایا اور کمرے کی تمام کھڑکیاں اور دروازے بند کر دیئے۔

کراچی میں گرمیوں کی شروعات، دیگر شہروں میں سردی برقرار

ریسٹ ہاؤس عملے نے بدقسمت جوڑے کو مشورہ دیا تھا کہ وہ آدھے گھنٹے بعد سلنڈر باہر رکھ دیں، تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا، ہفتے کی صبح عملے نے تمام کمروں کے دروازوں پر دستک دی، دیگر مہمانوں نے جواب دیا، کمرے سے کوئی جواب نہیں آیا، جس پر تشویش پیدا ہوئی۔

عملے نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو آگاہ کیا، اہلکاروں نے دروازہ کھولا تو دونوں میاں بیوی مردہ حالت میں ملے، خاتون بستر پر لیٹی ہوئی تھی جبکہ مرد فرش پر گرا ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق لاشوں کو شام کے وقت مظفر آباد منتقل کیا گیا اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

کراچی میں واٹر ٹینکر چرانے کی کوشش ناکام، اناڑی چور ٹینکر پر کنٹرول کھو بیٹھے

بعد ازاں میتوں کو اسلام آباد ائیرپورٹ کارگو ٹرمینل پہنچا دیا گیا، دونوں میتوں کو کراچی روانہ کیا جائے گا۔

اہل خانہ کے مطابق جاں بحق ہونے والا سید محمد طحہٰ مکینیکل انجینئر تھا، جبکہ اس کی بیوی دعا زہرا بی بی اے کی طالبہ تھی، دونوں کی شادی رواں ماہ 4 فروری اور ولیمہ 8 فروری کو ہوا تھا، جاں بحق ہونے والے میاں بیوی 11 فروری کو کراچی سے ٹرین کے زریعے روانہ ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق نوبیاہتا جوڑے سے آخری مرتبہ فون پر بات جمعہ کی رات 9 بجے ہوئی تھی، طحہٰ اور دعا نے ہفتے کی صبح گیسٹ ہاؤس سے چیک آؤٹ کرکے نیلم ویلی جانا تھا، ہمیں بتایا گیاکہ گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں دم گھٹنے سے دونوں جاں بحق ہوئے ہیں۔

azad kashmir

karachi

married couple'