Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
25 Ramadan 1446  

عارف والا میں طالب علم کے مبینہ قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا

چند روز قبل ساتھی طالب علموں سے جھگڑا ہوا تھا، پولیس
شائع 19 فروری 2025 11:56pm

پنجاب کےعلاقے عارف والا میں طالب علم کے مبینہ قتل کا تاحال معمہ حل نہ ہوسکا۔

تیسرے روزکے ریسکیو آپریشن کے بعد بھی نہر سے لاش نہ نکالی جاسکی، پولیس گرفتار دو ملزمان سے کچھ نہ اگلوا سکی۔

قبل ازیں انکشاف ہوا تھا کہ پنجاب کےعلاقے عارف والا میں تین طلبہ نہر میں گرے نہیں بلکہ انہیں ڈبویا گیا تھا، واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق چند روز قبل ساتھی طالب علموں سے جھگڑا ہوا تھا، ملزمان نے تینوں کو قتل کر دیا۔

پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، 17 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم کروشیا سے گرفتار

عارف والا میں بدبخت بیٹے نے ماں کی جان لے لی

پاکپتن روڈ پر نواحی گاؤں 53 ایس پی کے قریب مبینہ طور پر موٹر سائیکل سوار تین طالب علم پاکپتن کینال میں جا گرے تھے۔

عارف والا میں زمین کے تنازع پر پوتے نے دادا کو قتل کردیا

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے طلبہ کے موٹر سائیکل سمیت نہر میں گرنے کا ڈرامہ رچایا، نہر سے لاشوں کی تلاش جاری ہے، تاہم ابھی تک کوئی لاش نہیں ملی۔

punjab

Murder

students

killed

Punjab police