کراچی میں نیند آنے پر کار ڈمپر سے ٹکرا گئی، نوجوان جاں بحق
متوفی کال سینٹر میں کام کرتا تھا، صفورا چورنگی پر حادثہ
کراچی میں صفورا چورنگی کے قریب کارڈمپرسے ٹکرانے کے حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت عدنان مرزا کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نیو رضویہ سوسائٹی کا رہائشی اورکال سینٹرمیں کام کرتا تھا، ممکنہ طور پر کار سوار کو نیند آ جانے کے باعث حادثہ رونما ہوا۔
پولیس کے مطابق کار پچھلی جانب سے ڈمپرسے آ ٹکرائی تھی، حادثے میں زخمی نوجوان دوران علاج دم توڑگیا۔ جاں بحق نوجوان کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔
گزشتہ روز بھی کراچی میں ڈمپرنے ایک اورگھراجاڑ دیا، بلدیہ ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار تین بھائیوں کو روند ڈالا تھا۔ حادثے میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوزخمی ہوئے۔
کورنگی سنگرچورنگی پرٹینکرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوا۔
Karachi Dumper Accident
مقبول ترین
Comments are closed on this story.