Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
24 Ramadan 1446  

مٹیاری میں 3 ٹرالرز میں آتشزدگی، دودھ، چینی اور دیگر سامان جل کر خاکستر

آگ کی شدت کے باعث قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں
شائع 10 مارچ 2025 08:35am

سندھ کے شہر مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر 3 ٹرالرز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں دودھ، چینی اور دیگر سامان سے بھرے ٹرالرز مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔

ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ سحری کرنے کے لیے ہوٹل پر رکے کہ اچانک ٹرالرز کو آگ لگ گئی، آگ کی شدت کے باعث قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، جس سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

قومی شاہراہ پر شدید ٹریفک جام ہونے کے باعث ایک ٹرک اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا، تصادم کے نتیجے میں ٹرالر الٹنے سے ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر ریسکیو ٹیمیں آگ پر بجھانے میں مصروف ہیں تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں جبکہ ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

آگ لگنے کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا

fire

sindh

Matiari

national high way

trucks fire