اکشے کمار نے فلم’سیلفی’ میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے اپنی حالیہ فلم ’سیلفی‘ میں کام کرنے کا معاوضہ لینے سے انکار کردیا۔
فلم ساز پرتھوی راج سوکومارن نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ اکشے کمار نے فلم کے لیے ایک روپیہ بھی معاوضہ نہیں لیا۔
سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا خواب پورا ہوا، اے آر مروگادوس
پرتھوی راج سوکومارن نے بتایا کہ اکشے کمار کے ساتھ انہوں نے ایک فلم پروڈیوس کی تھی، اور اداکار نے اس فلم میں کام کرنے کا معاوضہ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فلم ہٹ ہو گی تو وہ اپنا معاوضہ لیں گے۔ تاہم، چونکہ فلم کی پرفارمنس توقعات کے مطابق نہ تھی، اکشے کمار نے اپنی فیس واپس کر دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اکشے کمار کا یہ اقدام ان کی دیانتداری اور فلمی صنعت کے تئیں محبت کو ظاہر کرتا ہے۔
فلم ’سیلفی‘ میں اکشے کمار کے ساتھ اداکار عمران ہاشمی اور اداکارہ نصرت بھروچا اہم کرداروں میں نظر آئے۔ اس فلم کی ہدایت کاری راج مہتا نے کی ہے، اور یہ 2019ء میں ریلیز ہونے والی ہٹ ملیالم فلم ’ڈرائیونگ لائسنس‘ کا آفیشل ہندی ورژن ہے۔
اکشے کمار کی جولی ایل ایل بی تھری کی ریلیز کی تاریخ بھی متوقع ہے، جو کہ مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بنی ہوئی ہے۔
Comments are closed on this story.