مصر نے حماس کو اسرائیلی جنگ بندی تجویز پیش کر دی، جواب کا انتظار
مصر نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل کی نئی تجویز حماس کو پیش کر دی ہے اور اب حماس کے جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تجویز غزہ میں مستقل جنگ بندی کے قیام سے متعلق ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے دعوے کے مطابق، اسرائیل اس تجویز کے تحت دس مغویوں کی رہائی چاہتا ہے، تاہم حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی موجودہ تجویز میں مکمل جنگ بندی کا کوئی واضح اعلان شامل نہیں۔
ایران جوہری ہتھیار کے قریب ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل صرف یرغمالیوں کی رہائی چاہتا ہے، جب کہ حماس جنگ کے مکمل خاتمے اور اسرائیلی افواج کے غزہ سے انخلا کے بدلے یرغمالیوں کے ایک گروہ کو چھوڑنے کے لیے تیار ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ وہ سیز فائر تجویز کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے اور جیسے ہی ممکن ہوا، اپنا جواب مصر کو دے گی۔ تنظیم نے زور دیا کہ وہ مکمل اور مستقل جنگ بندی کے معاہدے کی خواہاں ہے، اور اس پر جلد از جلد عمل درآمد ہونا چاہیے۔
اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 250 سے زائد سابق اہلکاروں کا غزہ جنگ بندی کا مطالبہ
خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں یہ پیش رفت ایک اہم موڑ سمجھی جا رہی ہے، تاہم حتمی نتائج کا دارومدار دونوں فریقوں کے فیصلوں اور مصر کی ثالثی کی کامیابی پر ہوگا۔
Comments are closed on this story.