Aaj News

پیر, اپريل 28, 2025  
29 Shawwal 1446  

کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہو گئی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے
اپ ڈیٹ 15 اپريل 2025 02:32pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کرک میں انڈس ہائی وے پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے کے بعد مزید دو زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک تھی۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرالر نے مسافر کوچ کو ٹکر ماری۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دیگر زخمیوں کی حالت بھی نازک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

انڈس ہائی وے پر لکی غنڈکی کے قریب ایک کنٹینر نے ڈی آئی خان سے پشاور جانے والی ہائی ایس کوچ کو کچل دیا تھا، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت بارہ افراد جاں بحق ہوئے۔

حادثے کے بعد دو جاں بحق افراد کنٹینر کے نیچے دب گئے تھے جنہیں ہیوی مشینری کی مدد سے نکالا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ المناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کرک منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمیوں کو پشاور ریفر کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں سے بیشتر کا تعلق میران شاہ سے بتایا جا رہا ہے۔

کراچی میں ٹریفک حادثات نہ تھم سکا، مختلف واقعات میں 4 زندگیوں کے چراغ گل ہو گئے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا اظہار افسوس

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کرک میں پیش آنے والے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

کرائے پر لی گئی گاڑی موت بن گئی، مسکن چورنگی حادثے میں طالب علم کی موت سے متعلق اہم انکشاف

وزیر اعلی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں۔

Karak

Coach Trailer Collision