Aaj News

ہفتہ, جون 21, 2025  
24 Dhul-Hijjah 1446  

کراچی: کورنگی کریک میں لگنے والی آگ ایک بار پھر خود ہی بجھ گئی

اطراف کے علاقے میں گیس کی بو محسوس کی جا رہی ہے،رہائشیوں میں تشویش
شائع 25 اپريل 2025 09:42am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

** کراچی میں کورنگی کریک کے علاقے میں لگنے والی پراسرار آگ ایک بار پھر بغیر کسی فائر بریگیڈ کارروائی کے خود ہی بجھ گئی۔ واقعے کے بعد اطراف کے علاقے میں گیس کی تیز بو محسوس کی جا رہی ہے، جس سے مقامی رہائشیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔**

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسی مقام پر آگ لگی تھی جو خود ہی بجھ گئی تھی تاہم بعد ازاں اسے دوبارہ بھڑکا دیا گیا تھا۔

کراچی: کورنگی کراسنگ میں بورنگ کے دوران لگی بے قابو آگ کو نہ بجھنے دینے کا فیصلہ

حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم گیس کے اخراج اور ممکنہ کیمیکل ریکٹیویٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں گیس کی بو مستقل محسوس کی جا رہی ہے۔

کراچی: کورنگی کریک میں 18 روز بعد اچانک بجھنے والی آگ دوبارہ بھڑکا دی گئی

محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ کو واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ شہریوں سے احتیاط برتنے اور علاقے میں غیر ضروری آمدورفت سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

karachi

gas leakage

Korangi Creek Fire

residents Concern