Aaj News

بدھ, جولائ 09, 2025  
14 Muharram 1447  

پہلگام حملے کے جھوٹے بھارتی ڈرامے کی حقیقت سامنے آچکی، عطا اللہ تارڑ

پاکستان کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس
شائع 25 اپريل 2025 10:46pm

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام حملے کا جھوٹا ڈراما رچایا جس کی حقیقت پوری طرح سامنے آچکی ہے، بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد افواج پاکستان مکمل طور پر پرعزم ہیں، پاکستان کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے بھارت کو بھرپورجواب دیا، بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے، بھارتی بیان پر پاکستان نے عملی طور پر اقدامات کیے۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فضائی حدود کو بھارتی طیاروں کے لئے بند کر دیا گیا، پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے، بھارت سے تجارت مکمل طور پر بند ہے، کسی تیسرے ملک کے ذریعے بھی بھارت سے تجارت نہیں ہو سکتی، بھارت میں فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے، بھارت میں متعدد فلائیٹس منسوخ یا تبدیل ہوئی ہیں، کچھ لمبے روٹس سے چل رہی ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد افواج پاکستان مکمل طور پر پرعزم ہیں، پاکستان کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے، پاکستان کسی مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دینا جانتا ہے، بھارت کی عالمی سطح پر سبکی ہو رہی ہے، پاکستان کو بیانیہ کی جنگ میں سبقت حاصل ہے۔

Minister of Information

Atta Tarar

ata tarar

Indian Media Propaganda

Pahalgam Indian occupied Kashmir

pahalgam attack

indian False Flag Operation

Pahlgam attack

PahalgamDramaExposed

IndianFalseFlag