Aaj News

جمعہ, جولائ 18, 2025  
23 Muharram 1447  

ہندوستانیت ثابت کرنے کیلئے اسدالدین اویسی اسلام سے روگردانی پر تل گئے

2018 میں دارالعلوم دیوبند نے اس عمل کے حق میں فتویٰ دینے سے گریز کیا تھا
اپ ڈیٹ 26 اپريل 2025 12:10pm

بھارت میں پہلگام میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کو لے کر ایک طرف بھارتی حکومت اور ہندو سیاستدانوں نے حسب روایت پاکستان پر الزام تراشی کا نیا کھیل شروع کر دیا ہے، تو دوسری جانب مسلمان سیاستدانوں کو بھی اپنی ”دیش بھکتی“ ثابت کرنی پڑ رہی ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نماز جمعہ کے موقع پر بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر اس واقعے کی مذمت کریں۔

اپنے ایک وڈیو پیغام میں اسد الدین اویسی نے کہا کہ ’ہمیں یہ پیغام دینا ہوگا کہ ہم بھارتی ہیں اور غیر ملکی طاقتوں کو بھارت کے امن و اتحاد کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔‘

یاد رہے کہ 2018 میں مسلمانوں پر حملوں کے دوران جب نماز عید پر سیاہ پٹیاں باندھنے کی مہم چلی تھی تو دارالعلوم دیوبند نے اس کے حق میں فتویٰ دینے سے گریز کیا تھا۔

اس وقت سماجی کارکن مہندی حسن قاسمی نے بی بی سی سے گفتگو میں کہا تھا کہ میں نے اس سلسلے میں دارالعلوم دیوبند سے فتویٰ بھی لینا چاہا لیکن مجھے تحریری طور فتوی نہیں مل سکا۔

اس طرح کی اپیلیں دراصل بھارتی مسلمانوں پر دباؤ کا نتیجہ ہیں، جنہیں ہر واقعے پر اپنی وفاداری اور حب الوطنی ثابت کرنی پڑتی ہے۔ پاکستان پر الزامات لگا کر بھارت اپنی اندرونی ناکامیوں اور کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ لیکن جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے، بھارتی مسلمان، جو پہلے ہی مظالم، نفرت انگیزی اور سماجی تعصب کا شکار ہیں، مزید کڑی آزمائش میں ڈال دیے جاتے ہیں۔

دوسری طرف، جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کے رکن اسمبلی سجاد لون نے بھی دعویٰ کیا کہ یہ حملے بھارتی سیاحت اور معیشت کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق، حملہ آوروں نے سیاحوں پر حملہ کرکے کشمیری عوام کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔ حالانکہ خود بھارت کی ناکام اور جابرانہ پالیسیاں اس کا نتیجہ ہے۔

Asaduddin Owaisi

pahalgam attack