خیرپور ببرلوقومی شاہراہ پروکلاء برادری کادھرنا نویں روز بھی جاری
متنازع نہروں کا منصوبہ مؤخر ہونے کے باوجود احتجاج ختم نہ ہوا۔ خیرپور ببرلو بائی پاس پر وکلا کا دھرنا نویں روز بھی جاری ہے۔ قومی شاہراہ اور دیگر سڑکوں کی بندش سے ہزاروں مال بردار بدستور پھنسی ہوئی ہیں۔ پھل سبزیاں خراب ہونے سے تاجروں کو بھاری نقصان، مویشی بھوک اورگرمی سے نڈھال ہو گئے۔
خیرپور میں وکلا کا ببرلو بائی پاس آج نویں روز بھی دھرنا جاری ہے، سخت گرمی میں دھرنے پر ہزاروں کے تعداد میں کارکنان پہنچ کر کینال نامنظور کے نعرے لگا رہے ہیں۔
مظاہرین نے قومی شاہراہ سمیت تمام متبادل راستے دوبارہ بند کر دیے۔ جیل روڈ، ٹھیڑہی روڈ سمیت مختلف مقامات پررکاوٹیں لگا دی گئیں۔ راستے بند ہونے سے سندھ، پنجاب آنے جانے والی ٹریفک کی روانی تاحال معطل ہے۔
نوشہروفیروز، سجاول اورگھوٹکی میں بھی دھرنوں کے باعث قومی شاہراہ اور اہم سڑکوں کی بندش سے ٹرکوں میں لدا اشیائے خوردونوش کا سامان خراب ہونے سے ٹرانسپورٹرز کا صبر جواب دینے لگا۔
دریائے سندھ پر کینالز منصوبے کے خلاف ببرلو بائی پاس پر وکلا کا دھرنا جاری
دریائے سندھ پر کینالز منصوبے کے خلاف ببرلو بائی پاس پر وکلا کا دھرنا جاری
ایک شہر سے دوسرے شہر جانے والے مویشی بھی بھوک و پیاس سےنڈھال ہوگئے۔ ٹرالرمیں رکھے کوئلے اور ٹینکر میں موجود گیس نے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
گھوٹکی تحصیل اوباڑو سندھ پنجاب سرحد پر دھرنے کے باعث قومی شاہراہ بند رہی، سجاول میں مظاہرین نے ریلی نکال منصوبہ ختم کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔
مظاہرین نے نوٹیفکیشن جاری ہونے تک دھرنا جاری رکھنےکااعلان کیا ہے۔
Comments are closed on this story.