پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے، بھارت نے جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے، بھارت ماضی میں بھی اس طرح کے مختلف ڈرامے کرچکا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے جیسے فیصلے جنگی حالات میں بھی نہیں کیے گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے جاتی امرا رائیونڈ میں ملاقات کی، جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔
وزیراعظم نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں پر نوازشریف کو بریفنگ دی۔
شہبازشریف نے کہا کہ ملک کا مستقبل روشن ہے ہم جاگ رہے ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، اٹاری چیک پوسٹ بند، پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے، بھارت ماضی میں بھی اس طرح کے مختلف ڈرامے کرچکا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے جیسے فیصلے جنگی حالات میں بھی نہیں کیے گئے۔
انہوں نے پہلگام واقعے کے پس منظر میں بھارت کی جانب سے اشتعال انگیز کاروائیوں پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔
آخر میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، ہر طرح کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد 23 اپریل کو سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا اور پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
بعد ازاں، اگلے روز (24 اپریل) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.