Aaj News

بدھ, مئ 14, 2025  
16 Dhul-Qadah 1446  

پاکستان کے راستے تجارت بند ، بھارت کو 1.14 ارب ڈالر کا نقصان

پاکستان کی سرزمین سے افغانستان کے راستے بھارت کا سامان پہنچنے کا تخمینہ تقریباً چونسٹھ کروڑ ڈالر سالانہ ہے، پاکستان بزنس فورم
شائع 28 اپريل 2025 12:36pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان کے راستے افغانستان تک تجارت بند ہونے کے باعث بھارت کو ایک ارب 14 کروڑ ڈالر کا تجارتی نقصان ہو رہا ہے، جس کی تصدیق پاکستان بزنس فورم نے کی ہے۔ فورم کے مطابق پاکستان کی سرزمین سے افغانستان کے راستے بھارت کا سامان پہنچنے کا تخمینہ تقریباً چونسٹھ کروڑ ڈالر سالانہ ہے جو اب متاثر ہو رہا ہے۔

پاکستان بزنس فورم نے مزید بتایا کہ بھارت نے اپریل 2024 سے جنوری 2025 کے درمیان پاکستان کو تقریباً پچاس کروڑ ڈالر کی اشیا برآمد کیں، جبکہ بھارت سے پاکستان کی درآمدات صرف چار لاکھ بیس ہزار ڈالر رہ گئیں جو کہ تجارتی عدم توازن کو ظاہر کرتا ہے۔

بھارت کیلئے فضائی حدود، تجارت، واہگہ سرحد بند، پانی روکنا اعلان جنگ ہوگا، پاکستان

فورم نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بھی سخت تنقید کی اور اس فیصلے کو جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے مضحکہ خیز اور نقصان دہ قرار دیا۔

پاکستان بزنس فورم کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے نتیجے میں نہ صرف تجارتی روابط متاثر ہو رہے ہیں بلکہ خطے میں سیاسی اور اقتصادی تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

trade

India Pakistan Tension

Afganistan

pakistan business forum