Aaj News

جمعرات, مئ 22, 2025  
25 Dhul-Qadah 1446  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں ساڑھے 3 ہزار پوائنٹس سے زائد کمی

100 انڈیکس نے 1 لاکھ 14، 13 اور 12 ہزار کی 3 نفسیاتی سطحیں کھو دیں
اپ ڈیٹ 30 اپريل 2025 03:55pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر شدید منفی رجحان دیکھا گیا۔ ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں ہی مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی اور دوران کاروبار 100 انڈیکس میں 3 ہزار پوائنٹس سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس کمی کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 699 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، اور 1 لاکھ 14، 13 اور 12 ہزار کی 3 نفسیاتی سطحیں کھو دیں۔

بعدازاں، کاروبار کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 3545 پوائنٹس کمی ہوئی اور انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 326 پوائنٹس پر بند ہوا۔

جو حالیہ دنوں میں ایک بڑی مندی سمجھی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں غیر یقینی سیاسی و معاشی صورتحال اور ممکنہ مالیاتی پالیسی اقدامات کے خدشات اس مندی کی بنیادی وجوہات ہیں۔

سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہونے کے باعث متعدد اہم سیکٹرز میں فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا، جس کا اثر مجموعی کاروباری ماحول پر پڑا۔ اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر معاشی سمت واضح نہ کی گئی تو مارکیٹ میں مزید مندی کا امکان موجود ہے۔

کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر 22 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 80 پیسے کی سطح پر آ گیا۔

karachi

DOLLAR RATE

100 index

Pakistan Stock Exchange (PSX)