پشاور :پولیس چوکی پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ارمڑ میں واقع پولیس چوکی پر علی الصبح نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا گیا۔ حملے میں چوکی کے مین گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش کے مطابق حملہ صبح 6 بجے کیا گیا، جس کے فوراً بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز مشتبہ افراد کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔
بنوں میں دہشتگردوں کا پولیس پوسٹ پر حملہ ناکام
پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پشاور میں حالیہ مہینوں کے دوران سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد شہر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
جیکب آباد میں گشت پر مامور پولیس موبائل پر مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
جیکب آباد کے علاقے تھانہ گڑہی خیرو کی حدود میں واقع لال شاہ پولیس چوکی کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے گشت پر مامور پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار عاشق عمرانی زخمی ہوگیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.