Aaj News

بدھ, جولائ 16, 2025  
20 Muharram 1447  

پشاور: خواجہ سرا بھتہ خوری سے تنگ، پولیس کے خلاف احتجاج کا اعلان

8 مئی کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گے، صوبائی صدرخواجہ سرا ایسوسی ایشن
شائع 03 مئ 2025 09:04am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

خیبرپختونخوا میں خواجہ سرا برادری بھتہ خوروں کے مظالم اور پولیس کی مبینہ غفلت کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی۔ خواجہ سرا ایسوسی ایشن کی صوبائی صدر فرزانہ جان نے اعلان کیا ہے کہ وہ 8 مئی کو کے پی اسمبلی کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گی۔

فرزانہ جان کا کہنا ہے کہ بھتہ نہ دینے پر ان کی برادری کے رکن ’بجلی‘ کو اغواء کیا گیا اور اغواکاروں نے پچاس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ اُن کے مطابق سوات اور مردان میں بھی خواجہ سراؤں سے باقاعدگی سے بھتہ مانگا جا رہا ہے اور کئی بار ایف آئی آر درج کرانے کے باوجود پولیس کی جانب سے کوئی عملی کارروائی نہیں کی گئی۔

نوشہرہ: ملزمان نے فائرنگ کرکے خواجہ سرا کو قتل کر دیا

فرزانہ جان نے کہا کہ خواجہ سرا پہلے ہی معاشرتی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور اب بھتہ خوروں کی دھمکیاں ان کی زندگی کو مزید خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ انہوں نے پولیس اور حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر تحفظ نہ ملا تو احتجاج کا دائرہ پورے صوبے تک پھیلایا جائے گا۔

KPK

peshawar

protest

Transgender

extortion

Transgender protest