Aaj News

منگل, مئ 13, 2025  
15 Dhul-Qadah 1446  

پنجاب کے بعد وفاق میں بھی تعلیمی ادارے 2 دن بند رکھنے کا فیصلہ

تعلیمی اداروں میں امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری
اپ ڈیٹ 08 مئ 2025 09:26pm

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی ادارے 2 دن کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق آئندہ 2 روز تک شہر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تعلیمی اداروں میں اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بھی شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 9 اور 10 مئی کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ پاک بھارت صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے تاہم تعلیمی اداروں میں جاری امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔

اس سے قبل محکمہ تعلیم پنجاب نے پاک بھارت کشیدگی کے سبب تمام تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹی کا اعلان کر دیا تھا۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی ادارے جمعے اور ہفتے کو بند رہیں گے، چھٹیوں کے احکامات تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کے لیے ہیں جب کہ پنجاب میں پیر 12 مئی سے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع ہوگا۔

educational institutions

India Pakistan Tension

Pakistan India diplomatic tension

India Pakistan War

India Pakistan Tensions

Pakistan India Clash 2025