Aaj News

منگل, مئ 13, 2025  
15 Dhul-Qadah 1446  

محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سیفر کی 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات

ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال
شائع 09 مئ 2025 10:32am

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات کی، امریکا کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ وزیرداخلہ نے قائم مقام امریکی سفیر کو موجودہ کشیدگی اور پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔

پاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی: وزیر داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات

محسن نقوی نے بھارت کی ڈورنز دہشت گردی کے بارے میں بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کرکے شہری آبادیوں کو ڈورنز کے ذریعے نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی، پاکستان نے مؤثر کارروائی کرکے درجنوں ڈرونز کو مار گرایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے کی خطرناک صورتحال کا تمام تر ذمہ دار بھارت ہے، پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے۔

mohsin naqvi

India Pakistan Tension

natalie baker

interior mimister

Pakistan India diplomatic tension

India Pakistan War

India Pakistan Tensions

Pakistan India Clash 2025

pakistan india war