Aaj News

جمعہ, جولائ 18, 2025  
23 Muharram 1447  

وزیراعظم کا بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر آج یوم تشکر منانے کا اعلان

قوم بالخصوص علمائے کرام آج پورے ملک میں اجتماعی دعاﺅں اور نوافل کا اہتمام اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں، شہباز شریف
شائع 11 مئ 2025 01:39am

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بُنیان المرصوص کی کامیابی پر آج (اتوار) ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور پوری قوم کے حوصلے اور وحدت کو سراہنے کے لیے منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن بُنیان المرصوص نے دشمن کی جارحیت کو مؤثر اور بھرپور جواب دیا اور پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی، ہم اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، جس نے ہمیں سرخرو فرمایا۔

رافیل شاہینوں کے نشانے پر آئے تو فیل ہو گئے، بھارتی توپوں کو ایسا خاموش کیا جسے یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم

وزیر اعظم کی صدر سے ملاقات؛ آپریشن ”بنیان مرصوص“ سے متعلق آگاہ کیا

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دشمن کی جارحیت کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن مکمل تیاری کے ساتھ اپنے دفاع کو یقینی بنایا۔

شہباز شریف نے کہا کہ قوم بالخصوص علمائے کرام کل پورے ملک میں اجتماعی دعاﺅں اور نوافل کا اہتمام کریں، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں اور شہدائے اور غازیوں کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

PM Shehbaz Sharif

today

thanksgiving day

Pakistan India Clash 2025

Operation Bunyan Morsoos