’فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیر اعظم کی کوکین پارٹی‘، وائرل تصویر کی حقیقت کیا ہے؟
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ یوکرین سفر کے دوران ٹرین میں مبینہ کوکین پارٹی کرتے پائے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں کچھ صارفین نے الزام لگایا کہ میکرون ایک کوکین کے پاؤچ کو چھپاتے ہوئے نظر آئے، جس کے بعد انٹرنیٹ پر افواہوں کی ایک لہر دوڑ گئی۔ ایک روسی عہدیدار نے اس افواہ کو مزید بڑھاوا دیا اور میکرون اور دیگر یورپی رہنماؤں پر منشیات کے استعمال کا الزام لگایا۔
اس ویڈیو میں فرانسیسی صدر کو جرمن اپوزیشن کے رہنما فریڈرک مرز اور برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کے ساتھ ٹرین میں یوکرینی دارالحکومت کیف جاتے ہوئے دکھایا گیا۔ تینوں رہنما پولینڈ کے راستے یوکرین داخل ہو رہے تھے۔
یوکرینی صدر نے پیوٹن کو آمنے سامنے امن مذاکرات کیلئے چیلنج کر دیا
وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا کہ فرانسیسی صدر میکرون اپنے سامنے رکھے ایک چھوٹے سفید پاؤچ کو خاموشی کے ساتھ ٹیبل سے ہٹا دیتے ہیں۔ ویڈیو میں فریڈرک مرز کے قریب ایک اور سفید چیز نظر آئی، جسے انٹرنیٹ صارفین نے ”کوکین کا چمچ“ قرار دیا، جو نسوں میں دوائی ڈالنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
اس کے جواب میں، فرانسیسی میڈیا نے ان دعوؤں کی حقیقت کو جانچنے کی کوشش کی۔ نیوز آؤٹ لیٹ ”لبریشن“ نے ویڈیو کی تحقیقات کی اور ایک رپورٹ شائع کی۔
نیوز آؤٹ لیٹ لبریشن کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ “یہ سازشی الزامات اس کہانی سے میل کھاتے ہیں کہ مغربی اشرافیہ فاسد ہیں اور جنگ کے حوالے سے لاپرواہ ہیں، یہ مناظر واضح طور پر حقیقت نہیں ہے۔
بنگلہ دیش میں بینکوں اور مالیاتی اداروں کو حکومتی تحویل میں لینے کی تیاری
لبریشن کے مطابق، اے ایف پی اور اے پی جیسے نیوز ایجنسیز کی اعلیٰ معیار کی تصاویر اور فوٹیج سے یہ ثابت ہوا کہ مبینہ ”سفید پاؤچ“ دراصل ایک رومال تھا، جو کیئر اسٹارمر کے کمرے میں داخل ہونے سے پہلے ٹیبل پر رکھا گیا تھا۔ اس وقت صرف میکرون اور مرز موجود تھے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ مرز کے سامنے موجود چیز جسے کچھ لوگوں نے چمچ کہا تھا، دراصل ایک ٹوتھ پک تھا۔
روس کی جانب سے افواہیں؟
ترکیہ ٹوڈے کے مطابق یہ افواہ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کے ایک بیان کے بعد سامنے آئی۔ ٹیلی گرام پر انہوں نے ان تینوں رہنماؤں کو ”ایک فرانسیسی، ایک انگریز اور ایک جرمن“ کے طور پر ذکر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انہوں نے کوکین استعمال کی اور صحافیوں کے پہنچنے سے قبل اس کا ثبوت چھپانا بھول گئے۔
Comments are closed on this story.