Aaj News

ہفتہ, جولائ 12, 2025  
16 Muharram 1447  

مردان: سولرائزیشن منصوبے میں کروڑوں کی مبینہ کرپشن بے نقاب، پی اے سی متحرک

پبلک کمیٹی نے ایک ماہ کے اندر منصوبہ شروع کرنے یا رقم واپس کرنے کی ہدایت کردی۔
شائع 13 مئ 2025 01:48pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

کوہستان کے بعد مردان میں بھی کرپشن کا نیا اسکینڈل سامنے آ گیا۔ مساجد کی سولرائزیشن کے لیے شروع کیا گیا 260 ملین روپے کا منصوبہ مبینہ کرپشن کی نذر ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق منصوبہ شروع ہوتے ہی ختم ہو گیا اور ٹھیکیدار رقم سمیت غائب ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پیشگی ادائیگی پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں کی گئی تھی۔ منصوبے میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں اٹھا لیا گیا ہے اور تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔ کمیٹی نے ایک ماہ کے اندر منصوبہ شروع کرنے یا رقم واپس کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ بصورت دیگر متعلقہ محکمہ کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے محکمہ اینٹی کرپشن کو ہدایت کی ہے کہ ٹی ایم او اور ٹھیکیدار کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکینڈل میں ٹی ایم او کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے مطابق تحقیقات جاری ہیں۔

خیبر پختونخوا میں 40 ارب روپے سے زائد کی مالی بدعنوانی کا انکشاف

یاد رہے کہ اس سے قبل کوہستان میں بھی کرپشن کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آ چکا ہے، اور اب مردان کا یہ واقعہ خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت پر سوالیہ نشان بن کر ابھرا ہے۔

KPK

Mardan

Corruption scandal

Solarization Scheme