Aaj News

پیر, جون 16, 2025  
19 Dhul-Hijjah 1446  

اسرائیل کا یمن کے الحدیدہ پر حملہ، 3 اہم بندرگاہوں کو خالی کرنے کی وارننگ

ان بندرگاہوں کو ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں، اسرائیل کا دعویٰ
شائع 13 مئ 2025 02:12pm

اسرائیل کی طرد سے یمن کے صوبہ الحدیدہ میں فضائی حملے کی کارروائی کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا۔

حوثی حکومت کے زیرانتظام وزارت داخلہ کے مطابق اسرائیل نے بحر احمر کی تین اہم بندرگاہوں راس عیسیٰ، الحدیدہ اور صلیف کے شہریوں کو حملے سے قبل علاقہ خالی کرنے کی وارننگ دی تھی۔

اسرائیل نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بندرگاہوں کو ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

سعودی کابینہ کا اجلاس، پاک بھارت جنگ بندی اور فلسطینیوں کی حمایت کا اعادہ

ادھر صبا نیوز ایجنسی کے سربراہ نصرالدین عامر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ابھی تک کوئی حملہ نہیں کیا۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی سرکاری بھی سامنے نہیں آیا ہے۔

امریکہ کی ایران کے جوہری پروگرام پر مزید پابندیاں عائد

یہ پیش رفت ایسے وقت پر ہوئی ہے جب حال ہی میں یمن سے داغا گیا ایک میزائل اسرائیل کے قریب پہنچنے سے قبل تباہ کر دیا گیا تھا۔ اسرائیل گزشتہ کئی ماہ سے حوثی ٹھکانوں کو نشانہ بناتا آرہا ہے۔

حماس سے رہائی پانے والے امریکی یرغمالی کا نیتن یاہو سے ملنے سے انکار

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 15 مارچ کو یمن میں حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائی کا دوبارہ آغاز کیا تھا، لیکن بعد ازاں عمان کی ثالثی سے ایک سیزفائر معاہدہ بھی طے پایا، جس میں اسرائیل شامل نہیں تھا۔

israel attacks yemen

3 ports underattacks