Aaj News

پیر, جون 16, 2025  
19 Dhul-Hijjah 1446  

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری

اوگرا نے مئی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 13 مئ 2025 05:43pm

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مئی کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی۔

اوگرا نے مئی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.79 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔

اسی طرح اوگرا نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.71 ڈالر فی ایم بی ٹی یو سستی کی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 10.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

واضح ہے کہ اپریل میں سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت بالترتیب 13.47 اور 12.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

OGRA

LNG

Narendra Modi

oil and gas regulatory authority

lng gas