Aaj News

پیر, جون 16, 2025  
19 Dhul-Hijjah 1446  

پاک بھارت جنگ کے دوران ملکی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر ایک ملزم گرفتار

ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا
شائع 13 مئ 2025 06:41pm

پاک بھارت جنگ کے دوران ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر ایک ملزم کو گرفتار کرکے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پاک بھارت جنگ کے دوران ملکی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی انویسٹی گیشن ایجنسی متحرک ہوگئی اور کارروائی کے دوران ایک ملزم نذیر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم نذیر کا تعلق جہلم سے ہے جس نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم چلائی اور اداروں اور فوجی افسروں کے خلاف پروپیگنڈے میں ملوث رہا۔

گرفتار ملزم نے اداروں کے خلاف جعلی اور گمراہ کن پوسٹیں بھی لگائیں، جس کی پاداش میں ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی انویسٹی گیشن ایجنسی نے اب تک 500 اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی ہے جو پاک بھارت جنگ کے دوران ملکی اداروں اور فوجی افسران کے خلاف ہرزہ سرائی اور پروپیگنڈے میں ملوث رہے۔

PECA Act

India Pakistan War

Pakistan India Clash 2025

pakistan india war

pak india Ceasefire