Aaj News

جمعہ, جون 20, 2025  
24 Dhul-Hijjah 1446  

کراچی: بےہوشی کی حالت میں ملنے والے بزرگ سے دو بھارتی پاسپورٹ برآمد

دونوں پاسپورٹ جدہ سے جاری ہوئے ہیں اور ان پر پتہ حیدرآباد، آندھرا پردیش بھارت کا درج ہے۔
شائع 14 مئ 2025 09:04am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر میں واقع اللہ والی مسجد کے قریب ایک بزرگ شہری بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بے ہوش شخص کی شناخت 60 سالہ عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم ان کی اصل شناخت اور پس منظر کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اہلکاروں کے مطابق بے ہوش شخص کے سامان سے ایک خاتون کے نام کے دو بھارتی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔ پاسپورٹس پر درج نام امجدی بیگم ہے، جب کہ دونوں پاسپورٹس کی میعاد 2028 تک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں پاسپورٹ جدہ سے جاری ہوئے ہیں اور ان پر پتہ حیدرآباد، آندھرا پردیش بھارت کا درج ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ مذکورہ شخص کون ہے اور بھارتی پاسپورٹس اس کے پاس کیسے پہنچے۔

karachi

police

Jinnah Hospital

Unconscious man

indian passport