Aaj News

جمعہ, جون 13, 2025  
16 Dhul-Hijjah 1446  

کراچی میں موسم گرم اور مرطوب، پارہ 36 ڈگری تک جانے کا امکان

ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
شائع 14 مئ 2025 09:11am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

شہر قائد میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، تاہم گرمی کی شدت 42 ڈگری سے زائد محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہو رہی ہے۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے، جس کے باعث حبس اور گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

karachi

karachi weather

Hot Weather

weather