Aaj News

پیر, جون 16, 2025  
19 Dhul-Hijjah 1446  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز،انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد اضافہ

100 انڈیکس 500 پوائنٹس اضافے کے بعد 1,20,100 کی سطح پر پہنچ گیا۔
شائع 19 مئ 2025 09:50am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور مارکیٹ میں بہتری کے اثرات کے باعث 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 500 پوائنٹس سے بڑھ کر 1,20,100 کی سطح پر پہنچ گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اضافہ ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری، ترسیلات زر میں استحکام اور کاروباری ماحول میں بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت پیش رفت، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری نے بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دیا ہے۔

سرمایہ کار حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ مثبت رجحان برقرار رہا تو اسٹاک مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھی جا سکتی ہے، جو نہ صرف ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے بلکہ بیرونی سرمایہ کاروں کی توجہ بھی حاصل کر سکتا ہے۔

PSX

karachi

100 index

Pakistan Stock Exchange (PSX)

Economic Condition