Aaj News

جمعہ, جون 20, 2025  
23 Dhul-Hijjah 1446  

پاکستانیوں کیلیے ویزا فری ممالک کون سے ہیں؟ فہرست جاری

پاکستانیوں کو 32 سے زائد ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے، سرمایہ کاری فرم رپورٹ
شائع 19 مئ 2025 01:02pm

اگر آپ بیرون ملک جانے کی خواہش رکھتے ہیں تو یہ موقع آپ کے لیے بہت اچھا ہے۔ پاکستانیوں کیلئے ویزا فری ممالک کی تلاش ایک چیلنج ہے تاہم آپ کو یہاں ایسے ممالک کی فہرست دیں گے جہاں آپ بغیر ویزا کے قدم رکھ سکتے ہیں۔

دنیا کے مختلف ممالک سیاحت کے فروغ کے لیے مفت ویزا انٹری کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ جن میں چند ممالک ایسے ہیں جو پاکستانیوں کو بغیر ویزا اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہیں۔

سرمایہ کاری فرم ہینلے اینڈ پارٹنرز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ ممالک تقریباً 198 قومیتوں کو ویزہ کے بغیر داخلے کی اجازت دیتے ہیں۔

عالمی رہائش اور شہریت کے اشتراک کردہ اعداد و شمار کے مطابق، افریقہ کے 8 ممالک، اوشیانا کے علاقے سے 3 اور ایشیا سے ایک دنیا کے سب سے زیادہ کھلے ممالک ہیں جو تقریباً 198 ممالک کو ویزا فری رسائی دیتے ہیں۔

برطانیہ میں مستقل رہائش: اوورسیز افراد کے لیے خوشخبری

پاکستانیوں کو 32 سے زائد ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ جن کی فہرست درج ذیل ہے۔

بارباڈوس، برونڈی، کمبوڈیا، کیپ وردے جزائر، کومورو جزائر، جزائر کوک، جبوتی، ڈومینیکا، گنی بساؤ، ہیٹی، کینیا، مڈغاسکر، مالدیپ، مائیکرونیشیا، مونٹسیرات، موزمبیق، نیپال، نیو، پلاؤ جزائر، قطر، روانڈا، لیونڈا، سیمو، سیمیول، سیشلز، سینا، صومالیہ، سری لنکا، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز، تیمور-لیسٹے، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، تووالو اور وانواتو۔

دبئی میں گھر سنبھالنے کی نوکری، تنخواہ 23 لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ

ہینلے اینڈ پارٹنرز کی درجہ بندی کی رپورٹ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) کے ڈیٹا پر مبنی ہے، جو 2025 تک سفری آزادی کی عالمی حالت کی عکاسی کرتی ہے۔

pakistani passport

visa free countries

visa free access to pakistanis