Aaj News

پیر, جون 16, 2025  
19 Dhul-Hijjah 1446  

اسلام آباد پولیس کا ایکشن: 2 مغوی بازیاب، 8 اغوا کار گرفتار

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔
شائع 20 مئ 2025 09:05am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

اسلام آباد پولیس نے تھانہ کرپا کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا کیے گئے دو افراد کو بازیاب کرا لیا۔ مغویوں کو تھانہ کراچی کمپنی کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا اور انہیں کرپا کے علاقے میں واقع ایک ڈیرے پر رکھا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران اغواء اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران ڈیرے میں موجود ملزمان نے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کی، تاہم بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

ٹرانسفارمر چوری مقدمے میں پکڑا گیا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

کراچی میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے؟

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے اور ان کے کریمنل ریکارڈ کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے آپریشنز مزید تیز کیے جائیں گے۔

firing

اسلام آباد

Kidnapping Case

arrest accused