پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز فائنل، 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پر اتفاق
پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان دبئی میں ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ کے بجائے صرف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، اور تمام میچز لاہور میں ہوں گے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور بی سی بی کے چیئرمین ناز العابدین و صدر فاروق احمد کے درمیان دبئی میں طویل ملاقات ہوئی، جس میں سیریز کے شیڈول اور دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
ملاقات کے بعد طے پایا کہ بنگلہ دیش ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 3 اور 5 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی بحالی اور مضبوطی کیلئے دونوں بورڈز کا تعاون قابل تحسین ہے۔
Comments are closed on this story.