Aaj News

جمعہ, جون 20, 2025  
23 Dhul-Hijjah 1446  

پاکستان اور افغانستان نے مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی کا اصولی فیصلہ کرلیا

پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے
شائع 21 مئ 2025 06:21pm

پاکستان اور افغانستان نے مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی کا اصولی فیصلہ کرلیا، یہ فیصلہ بیجنگ میں سہہ فریقی اجلاس میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، بیجنگ میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں پاکستان اور افغانستان نے بڑا اصولی فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک فل ٹائم سفیروں کی تعیناتی کے لیے اصولی طور پر متفق ہو گئے، فل ٹائم سفیروں کی تعیناتی کا عمل جلد شروع کرنے پر اتفاق کرلیا۔

کابل اور اسلام آباد میں اس وقت ناظم الامور کام کررہے ہیں، پندرہ اگست دو ہزار اکیس کو افغان طالبان حکومت آنے کے بعد مکمل سفرا تعینات نہیں کیے گئے تھے۔

ذرائع کے مطانق دونوں ممالک اپنے اپنے ضابطہ کار کے تحت اندرونی عمل مکمل کریں گے پھر اس انڈرسٹینڈنگ پر عملدرآمد کر لیا جائے گا۔

afghanistan

پاکستان

diplomatic relations

pakistan and China