Aaj News

اتوار, جون 15, 2025  
19 Dhul-Hijjah 1446  

پی ایس ایل کوالیفائر میں اسلام آباد کو شکست، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں پہنچ گئی

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 20 ویں اوور میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی
شائع 21 مئ 2025 11:53pm

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں یونائیٹڈ کی ٹیم 210 رنز کے تعاقب میں 20 ویں اوور میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سلمان آغا 44، رسی وین ڈر ڈوسین 35، کپتان شاداب خان 16، عماد وسیم 5، جیمی نیشم 1جبکہ نسیم شاہ اور ایلکس ہیلز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے دی

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان طارق نے 3، محمد عامر اور فہیم اشرف نے 2، 2 جبکہ ابرار احمد اور محمد وسیم نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز اسکور کیے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دنیش چندیمل 48 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ فہیم اشرف 45، فن ایلن 41، اویشکا فرننڈو 32، رائلی روسو 16، کپتان سعود شکیل152 اور حسن نواز 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Quetta gladiators

psl 10

PSL 2025

reach the final