صدر مملکت اور وزیراعظم نے عاصم منیر کو ”بیٹن آف فیلڈ مارشل“ کے اعزاز سے نواز دیا
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا، انہیں یہ اعزاز بے مثال قیادت اور ملکی دفاع کے لیے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دیے جانے کی تقریب کا آغاز 8 بجے ہوا، جس میں ابتدا پر قومی ترانہ پڑھا گیا، پھر تلاوت قرآن مجید سے تقریب کو آگے بڑھایا گیا۔
ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سابق وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری شریک ہوئے۔
وفاقی کابینہ کے ارکان، سروسز چیفس، صوبائی گورنرز اور ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد، غیر ملکی سفارت کار، سول وعسکری حکام بھی تقریب میں موجود تھی۔
فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کا اعزاز دیا، انہیں یہ اعزاز بے مثال قیادت اور ملکی دفاع کے لیے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
آج تاریخی اور قابل فخر دن ہے، وزیراعظم
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آج ایک تاریخی اور قابل فخر دن ہے، ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں، آج ایک تاریخی اور قابل فخر دن ہے، ہماری عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف بے مثال اور تاریخی فتح حاصل کی، بھرپور اور مؤثر جواب سے دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاک افواج نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملادیا، کشیدہ صورتحال کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا جذبہ اور عزم مثالی تھا، وطن عزیز کے لیے فیلڈ مارشل کی خدمات کو خراچ تحسین پیش کرتے ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیجز لگانے کی تقریب مؤخر کردی گئی
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی خود مختاری اور سلامتی کے لیے فیلڈ مارشل کا کردار بہت اہم ہے، آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا، قوم کے بہادر سپوت فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نئی تاریخ رقم کی۔
عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینا قابل فخر لمحہ ہے، صدر
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم پاک افواج کا سب سے بڑا اعزاز دینے کے لیے جمع ہوئے ہیں، تقریب کا مقصد قوم کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر کرتی ہے، عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینا قابل فخر لمحہ ہے، فیلڈ مارشل کا اعزاز دینے کی منظوری پر مجھے بہت مسرت ہوئی۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کیا، دشمن کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ تھی، ہمارے بھرپور جواب نے دنیا پر ہماری صلاحیت ثابت کردی، پاکستان امن کا داعی ہے لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
میڈیا ہمارا پلر ہے، آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی، فیلڈ مارشل
ایوان صدر میں بیٹن آف فیلڈ مارشل لینے کے بعد مبارکباد لینے کے بعد سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں، میڈیا ہمارا پلر ہے، آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ وطن عزیز کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتے ہیں، اللہ تعالیٰ وطن عزیز کے محافظوں کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے شرکا کی ملاقات اور مبارکباد
ایوان صدر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تقریب میں شریک شرکا نے ملاقات کی۔ شرکا نے معرکہ حق میں کامیابی پر فیلڈ مارشل کو مبارک باد دی۔
تقریب کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف اور چیئرمین بلاول بھٹو نے سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر مبارکباد دی، نواز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سلام پیش کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ خضدار حملے کے باعث گزشتہ روز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر تقریب مؤخر کی گئی تھی۔
Comments are closed on this story.