Aaj News

بدھ, جون 18, 2025  
21 Dhul-Hijjah 1446  

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرلی

نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کینچن جنگا کو سر کرلیا جس کی بلندی 8,650 میٹر ہے۔
شائع 23 مئ 2025 08:35am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کینچن جنگا کو سر کرلیا ہے، جس کی بلندی 8,650 میٹر ہے۔

نائلہ کیانی یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں جنہوں نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند بارہ چوٹیاں سر کی ہیں۔ اس سے قبل وہ ماؤنٹ ایورسٹ، کے ٹو، ناگا پربت سمیت دیگر بلند چوٹیوں پر بھی قومی پرچم لہرا چکی ہیں۔

نائلہ کیانی کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستانی خواتین کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ ملک کے کوہ پیمائی کے شعبے میں ایک نئی تاریخ بھی رقم کر رہی ہے۔

Nepal

mountaineer

NAILA KIANI

Pakistani mountaineer

kanchanjanga