Aaj News

بدھ, جون 25, 2025  
28 Dhul-Hijjah 1446  

شہدا ہمارا فخر، پوری قوم ان کی مقروض ہے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان

بھارت کو دن کی روشنی میں جواب دیا، اب دوبارہ جارحیت کی جرات نہیں کرے گا، مرکزی صدر استحکام پارٹی کا معرکہ حق کنونشن سے خطاب
شائع 23 مئ 2025 11:06pm
اسکرین گریب تصویر
اسکرین گریب تصویر

مرکزی صدر استحکام پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ شہدا ہمارا فخر، پوری قوم ان کی مقروض ہے، پاکستان نے بھارت کو دن کی روشنی میں جواب دیا، اب دوبارہ جارحیت کی جرات نہیں کرے گا۔ قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔

لیہ میں معرکہ حق کنونشن سے مرکزی صدراستحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے خطاب میں کہا کہ لیہ کے لوگوں کا بے پناہ محبت پر شکریہ ادا کرتا ہوں، بھارت کو پاکستان سے نفرت 1947سے ابتک ہے، بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہم نے رات کے اندھیرے میں جواب نہیں دیا، ہم نے جواب دینے سے پہلے للکارا، کہا آ رہے ہیں، ہم نے وار کیا تو دنیا نے دیکھا پاکستان نے وارکیا ہے۔

معرکہ حق کنونشن سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کے جوابی وار پر مودی جنگ بندی کے لیے دنیا کی منت سماجت کرنے لگا۔ پاکستان نے بھارت کے رافیل طیاروں کا غرور خاک میں ملا دیا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے۔

وفاقی وزیر نے خطاب میں کہا کہ شہدا ہمارا فخر، پوری قوم ان کی مقروض ہے۔ بھارت کے خلاف فتح پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کرکے بچوں کو نشانہ بنایا۔

مرکزی صدراستحکام پاکستان پارٹی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کو دن کی روشنی میں جواب دیا، اب دوبارہ جارحیت کی جرات نہیں کرے گا۔ قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔

Aleema Khan

Layyah Marka e Haq Convention