Aaj News

بدھ, جون 25, 2025  
28 Dhul-Hijjah 1446  

اسلام آباد ائیرپورٹ پر شہری کو تھپڑ مارنے والے اے ایس ایف اہلکار کو برطرف کر دیا گیا

سعودی عرب جانیوالے مسافر کو اہلکار نے فیملی کے سامنے تھپڑ مارا تھا
اپ ڈیٹ 24 مئ 2025 01:49am

اسلام آباد ائیرپورٹ پر شہری کو تھپڑ مارنے والے اے ایس ایف اہلکار کو برطرف کر دیا گیا۔ سعودی عرب جانے والے مسافر کو اہلکار نے فیملی کے سامنے تھپڑ مارا تھا۔ واقعہ منگل کے روز اسلام آباد ائیرپورٹ پر پیش آیا، مسافر پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافر کو اہلکار نے فیملی کے سامنے تھپڑ مارنے کے واقعے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ منگل کو پیش آیا جہاں مسافر پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام کیطرف سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔ متاثرہ فیملی نے احتجاج اور انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکار کا بیٹیوں کے سامنے مسافر پر مبینہ تشدد

ذرائع کے مطابق متاثرہ فیملی کو واقعے کے بعد اے ایس ایف آفس لے جا کر مبینہ طور پر دھمکیاں بھی دی گئیں۔ متاثرہ فیملی پاکستان میں چھٹیاں گزارنے کے بعد واپسی کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھی۔

ASF

islamabad international airport

Passenger slapped in front of family