Aaj News

جمعہ, جون 20, 2025  
23 Dhul-Hijjah 1446  

معرکہ حق میں تاریخ ساز کامیابی پر بڑی تقریب؛ فیلڈ مارشل کا صدر، وزیراعظم اور سیاسی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو ”فولادی دیوار“ قرار دیا
اپ ڈیٹ 24 مئ 2025 07:25pm
Field Marshal Asim Hosts Dinner for Top Leadership - Aaj News

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے صدر مملکت، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیے میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور سروسز چیفس بھی شریک ہوئے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپورجواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اورمیڈیا کے کردارکو ”فولادی دیوار“ قراردے دیا ۔۔ شرکاء نے مسلح افواج کی جرأت و قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) نے ”معرکہ حق“ اور آپریشن ”بنیان مرصوص“ کے دوران افواج پاکستان کے عزم و حوصلے، پاکستانی عوام کی ناقابل تسخیر روح اور سیاسی قیادت کی پختہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا۔

تقریب میں صدرآصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزراء، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہان فضائیہ و بحریہ، بڑی سیاسی جماعتوں کی سینئر قیادت، اعلیٰ سرکاری عہدیداران اور تینوں افواج کے سینیئرافسران نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق شرکاء نے قومی قیادت کو معرکہ حق کے دوران دانشمندانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا، افواج پاکستان کی جرات و قربانی کو سراہا، اور پاکستانی عوام کی استقامت و حب الوطنی کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے اپنے خطاب میں معرکہ حق کے دوران قومی قیادت کی حکمت عملی پر اظہار کیا اور آپریشن ”بنیان مرصوص“ میں افواج پاکستان کے مابین شاندار ہم آہنگی کو سراہا، جس سے آپریشن کی کامیابی یقینی بنایا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو ”فولادی دیوار“ قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کہ فیلڈ مارشل نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز، اور سفارتکاروں کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا، یہ تقریب قومی وحدت اور اجتماعی عزم کی مضبوط علامت ثابت ہوئی، جس میں قوم نے نئے حوصلے اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنے کے عہد کا اعادہ کیا۔

PM Shehbaz Sharif

President Asif Ali Zardari

Inter Services Public Relations (ISPR)

Field Marshal Asim Munir

Marka e Haq

CM KPK Punjab Sindh Balochistan