Aaj News

بدھ, جولائ 16, 2025  
20 Muharram 1447  

مکہ مکرمہ: حج پر جانے والی خاتون کی آنکھوں کا بروقت آپریشن، بینائی واپس مل گئی

ریٹینا ڈٹیچمنٹ اور موتیے کے باعث اچانک بینائی سے محروم ہونے والی حاجیہ کا کامیاب آپریشن، اسی دن اسپتال سے فارغ کر دیا گیا
اپ ڈیٹ 30 مئ 2025 02:56pm

سعودی عرب کے صحت حکام نے جمعرات کو اعلان کیا کہ مکہ مکرمہ میں واقع کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے آئی ہیلتھ سینٹر میں ماہر ڈاکٹروں کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے ایک مصری خاتون حاجی کی بینائی بچا لی گئی، جو اچانک بصارت سے محروم ہو گئی تھیں۔

العربیہ ریپورٹ کے مطابق مکہ ہیلتھ کلسٹر کی جانب سے سعودی پریس ایجنسی کو جاری کردہ بیان کے مطابق مختلف معائنے سے معلوم ہوا کہ مریضہ کو ریٹینا ڈٹیچمنٹ اور موتیے کی شکایت تھی، جو اگر بروقت علاج نہ ہوتا تو مستقل بینائی سے محرومی کا باعث بن سکتی تھی۔

ماہر سرجنز نے فوری طور پر کامیاب آپریشن کیا جس کے بعد مریضہ کو اسی دن اسپتال سے فارغ کر دیا گیا اور وہ اپنی حج کی تیاریوں میں دوبارہ شامل ہو گئیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مریضہ کی آنکھ کی حالت کو مستحکم رکھنے اور بصارت کی تدریجی بہتری کے لیے قریبی طبی نگرانی جاری ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال سعودی عرب حج کے دوران 50,000 سے زائد طبی اور دیگر ماہرین کو 24 گھنٹے خدمات انجام دینے کے لیے تعینات کرتا ہے۔

صحت

Saudia Arabia

Makkah

hajj pilgrims

Health Care

hajj 2025

EYE HEALTH

pilgrim hajj