Aaj News

اتوار, جولائ 13, 2025  
17 Muharram 1447  

بھارت اور پاکستان جنگ کے اگلے مرحلے میں جوہری ہتھیار استعمال کر سکتے تھے، ٹرمپ کا انکشاف

میرا ایلون مسک سے بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ٹرمپ
شائع 07 جون 2025 09:16am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان جنگ کے اگلے مرحلے میں جوہری ہتھیار استعمال کر سکتے تھے۔

امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ روس ڈیل نہیں کر رہا۔

انہوں نے پیوٹن کو یوکرین میں بمباری کی وجہ قرار دیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ کے ذمہ دار بائیڈن ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے 4 ججز پر پابندیاں لگا دیں

ٹیسلا سربراہ کے حوالے سے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرا ایلون مسک سے بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

امریکی صدر نے گفتگو میں پاک بھارت تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت،پاکستان جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرسکتے تھے۔ میں نے دونوں کو کہا تھا اگر ایک دوسرے پر بم گرائے تو تجارت نہیں کریں گے۔

ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ تجارت سے متعلق بات کرنے پر دونوں ملکوں نے جنگ فوری روک دی۔

Nuclear war

President Donald Trump

Pakistan India Clash 2025