Aaj News

اتوار, جولائ 13, 2025  
17 Muharram 1447  

ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک میں دوریاں بڑھنے لگیں، امریکی صدر نے ایک اور دھمکی دے دی

ایلون مسک سے تعلقات بحال کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، امریکی صدر
اپ ڈیٹ 08 جون 2025 12:06am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے درمیان کشیدگی بڑھتی ہی جارہی ہے۔ ٹرمپ نے واضح الفاظ میں خبردارکیا کہ اگرایلون مسک نے ڈیموکریٹ امیدواروں کی فنڈنگ کی تو انہیں ”سنگین نتائج“ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

این بی سی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا “ اگر اس نے ایسا کیا، تو اسے اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔“ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ نتائج کیا ہوں گے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں ایلون مسک سے تعلقات بحال کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ مسک سے ان کا تعلق ختم ہو چکا ہے، تو صدر ٹرمپ نے جواب دیا ”مجھے تو ایسا ہی لگتا ہے، ہاں۔“

صدر ٹرمپ کا ایلون مسک سے تعلق ختم، سرخ ٹیسلا کار فروخت کرنے پر غور

یہ تنازع اُس وقت شدت اختیار کر گیا جب ایلون مسک نے ایک متنازع کانگریشنل بجٹ بل پر تنقید کی۔

مسک نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا “یہ ایک بدترین، شرمناک، فضول خرچوں سے بھرا ہوا بل ہے، شرم آنی چاہیے اُن پر جنہوں نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیام کشیدگی میں اُس وقت مزید اضافہ ہوا جب ایلون مسک نے دو دھماکہ خیز پوسٹس کیں، جنہیں بعد ازاں حذف کر دیا۔

ایک پوسٹ میں مسک نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کا نام جیفری ایپسٹین فائلز میں موجود ہے اور دوسری پوسٹ میں انہوں نے نہ صرف ٹرمپ کے مواخذے کی حمایت کی بلکہ موجودہ نائب صدر جے ڈی وینس کو قیادت سنبھالنے کی تجویز بھی دی۔

ایلون مسک نے ایکس پر اپنا نام پھر سے تبدیل کر کے ہلچل مچا دی، تصویر بھی بدل لی

فاکس نیوز کے اینکر بریٹ بیئر سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ”ایلون مکمل طور پر پاگل ہو چکا ہے۔“

اسی روز ٹرمپ نے ٹروٹھ سوشل پر بھی طنزیہ تبصرہ کیا ”مجھے کوئی اعتراض نہیں کہ ایلون میرے خلاف ہوا لیکن اسے یہ مہینوں پہلے کرنا چاہیے تھا۔“

یاد رہے کہ ماضی میں ایلون مسک نے اس وقت ٹرمپ کی حمایت کی تھی جب وہ بٹلر، پنسلوانیا میں انتخابی مہم کے دوران قاتلانہ حملے سے بال بال بچے تھے۔ اس کے بعد دونوں کے تعلقات میں قربت آئی اور ایلون مسک نے ٹرمپ ایڈمنسٹریشن میں ڈاج ٹیم کی قیادت سنبھالنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔

Elon Musk

DONLAD TRUMPH