Aaj News

جمعہ, جون 20, 2025  
23 Dhul-Hijjah 1446  

اسرائیلی فوج نے فریڈم فلوٹیلا کے بحری جہاز پر سوار 12 افراد کو یرغمال بنا لیا

اسرائیلی فوج نے جہاز کا گھیراؤ کرنے کے بعد کمیونیکیشن کو جام کردیا
شائع 09 جون 2025 08:44am

فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والے فریڈم فلوٹیلا کے بحری جہاز پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر کے مکمل قبضہ جما لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جہاز کا گھیراؤ کیا، اس کی کمیونیکیشن کو جام کیا۔

ذرائع کے مطابق امدادی مشن پر روانہ ہونے والے جہاز پر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 12 افراد سوار تھے، جن میں معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی کارروائی کے دوران تمام افراد کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔

فریڈم فلوٹیلا 6 جون کو اطالوی بندرگاہ سسلی سے روانہ ہوا تھا اور اس کا مقصد غزہ کے محصور عوام تک امدادی سامان پہنچانا تھا۔ روانگی کے وقت جہاز سے لائیو نشریات کی جا رہی تھیں، جو فوجی کارروائی کے دوران اچانک بند ہو گئیں۔

بین الاقوامی سطح پر اس اقدام کی شدید مذمت متوقع ہے، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل کی اس کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

Ship carrying

aid for Palestinians

arrives near Palestine