Aaj News

ہفتہ, جولائ 12, 2025  
16 Muharram 1447  

پاک بھارت کشیدگی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پھر بیان سامنے آگیا

مجھے ٹیسلا بہت پسند ہے اور ایلون مسک مجھے پسند کرتے ہیں، میڈیا سے گفتگو
شائع 12 جون 2025 10:55pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت تنازعے میں جنگ بندی کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے، کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ روکنے میں ان کا کردار بہت بڑا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ”میرے خیال سے جنگ روکنے پر پوری ریپبلکن پارٹی کو کریڈٹ دینا چاہیے۔ میں نے تجارت کے ذریعے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ روک دی، دونوں ممالک نے میری بات کو سمجھا۔“

پہلی ترجیح امریکا ہے، اپنے ملک کو مضبوط اور طاقتور بنانا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک موقع پر کہا کہ اگر دونوں ملکوں کے درمیان دوبارہ جنگ ہوتی ہے تو امریکا ان ملکوں کے ساتھ کسی قسم کی تجارت نہیں کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ قریبی معاہدے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم ایران کے ساتھ معاہدے کے بہت قریب تھے اور میں واقعی ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا چاہتا ہوں۔“

ڈونلڈ ٹرمپ طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے

انہوں نے الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے ایلون مسک کی تعریف بھی کی اور کہا، ”مجھے ٹیسلا بہت پسند ہے اور ایلون مسک مجھے پسند کرتے ہیں۔ میں الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے ان سے بات کرنا چاہتا ہوں۔“

Amrica

President Donald Trump

DONLAD TRUMPH