Aaj News

ہفتہ, جولائ 12, 2025  
16 Muharram 1447  

اسرائیل ایران کشیدگی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد اور برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 9.07 فیصد کا اضافہ ہوا ہے
شائع 13 جون 2025 11:10am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ روس یوکرین جنگ کے بعد سب سے بڑا اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 9.07 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 75.65 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 9.45 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور اب یہ 77 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ کی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کے خطرات کے پیش نظر مارکیٹ میں بے یقینی کی فضا ہے، جس نے تیل کی قیمتوں کو اوپر کی جانب دھکیل دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی میں کمی نہ آئی تو قیمتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے، جس کے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

oil price

Iran

Brent crude oil

crude oil

ISRAELI ATTACKS

Israel Iran tensions