ایران پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 3 جوہری سائنسدان اور 2 جنرل شہید ہو گئے
اسرائیلی حملوں میں مزید تین ایرانی ایٹمی سائنسدان شہید ہو گئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں علی بخوئی کریمی، منصور اصغری اور سعید برجی شامل ہیں۔ ان تینوں کی شہادت کے بعد اسرائیلی حملوں میں شہید ایرانی جوہری سائنسدانوں کی مجموعی تعداد نو ہو گئی ہے۔
مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔ اسرائیل نے ایران پر تازہ میزائل حملہ کیا اور ساحلی شہر بندرعباس کو نشانہ بنایا ہے، اسرائیلی طیاروں نے مغربی تبریز میں ریفائنری کے قریب بمباری کی، میزائل گرنے سے مغربی علاقوں میں تین مقامات پر دھماکے ہوئے ہیں۔
اب تک بیس بچوں سمیت اسی ایرانی شہید ہوچکے ہیں، اسرائیل نے دعوی کیا کہ انقلابی کمانڈر سمیت 20 ایرانی فوجی بھی ہلاک کر دیے گئے ہیں، اسرائیلی حملوں میں مزید تین شہادتوں کے بعد شہید جوہری سائنس دانوں کی تعداد نو ہوگئی ہے۔ بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کو پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس کے کمانڈر مقررکر دیا گیا۔
ایران کے جوہری سائنسدان علی بخوئی کریمی، منصور اصغری اور سعید برجی حملے میں شہید ہوئے، جب کہ ہیڈ آف انٹیلیجنس جنرل غلام رضا محرابی اور ڈپٹی چیف ملٹری آپریشنز جنرل مہدی ربانی کی شہادت کی بھی تصدیق کر دی گئی ہے۔
آپریشن وعدہ صادق تھری میں اسرائیل پر اب تک تین سو سے زائد میزائل داغے جا چکے ہیں الجزیزہ نے ایرانی فوج کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے دس طیارے مار گرائے ہیں، ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے رابطہ، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
اسرائیل کے ایرانی شہروں تہران اور بندرعباس پر میزائل حملے، اصفہان نیو کلیئر سائٹ پر بمباری میں 4 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ کرمان شاہ، خوزستان، ہرمزگان اور لرستان پر بھی حملے ہوئے۔ حملوں میں تیس فوجی اور ریڈ کراس کا اہلکار بھی نشانہ بن گیا۔
مغربی تبریز میں ریفائنری کے قریب بمباری کے ساتھ ساتھ تہران کے ایک رہائشی کمپلیکس پر فضائی حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 20 بچوں سمیت 65 افراد جامِ شہادت نوش کر گئے۔ ایران نے اس اقدام کو عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایران کی جانب سے بھی اسرائیل کو بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ آپریشن ”وعدہ صادق سوم“ کے تحت اب تک تین سو سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کیے جا چکے ہیں۔ ایرانی میزائل حملوں میں تل ابیب میں واقع اسرائیلی جوہری تحقیقی مرکز سمیت متعدد فوجی و صنعتی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان حملوں میں اب تک چار اسرائیلی ہلاک اور نوے زخمی ہوئے ہیں، جب کہ درجنوں عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔
ایران نے اسرائیل پر پھر میزائلوں کی بارش کردی، تل ابیب پر درجنوں میزائل داغے گئے
ایرانی فورسز نے ملک کے اندر اسرائیل سے رابطے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن پر حساس معلومات دشمن کو فراہم کرنے کا الزام ہے۔
ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا، برطانیہ اور فرانس نے اسرائیل کی پشت پناہی جاری رکھی اور حملے روکنے میں مداخلت کی، تو ان ممالک کی خطے میں موجود فوجی تنصیبات اور بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
پوپ لیو کی اسرائیل و ایران سے تحمل اور مکالمے کی اپیل
تہران کا کہنا ہے کہ اسرائیل عالمی برادری کے چہرے پر طمانچہ مار رہا ہے اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ ایران نے اسلامی ممالک اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اسرائیل کی جارحیت کے خلاف عملی اور مؤثر اقدامات اٹھائیں۔
Comments are closed on this story.