Aaj News

جمعرات, جولائ 10, 2025  
14 Muharram 1447  

گلگت حادثہ: مسافروں سے بھری گاڑی دریا میں جاگری، 5 افراد لاپتہ

گاڑی میں ڈرائیور سمیت 9 افراد سوار تھے
اپ ڈیٹ 16 جون 2025 01:10pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

گلگت میں ایک افسوسناک واقعے میں مسافروں سے بھری گاڑی دریا میں جاگری۔ گاڑی میں ڈرائیور سمیت 9 افراد سوار تھے، ریسکیوحکام کے مطابق چار افراد کوریسکیو کرکے سیف الرحمن شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پانچ افرادتاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دریا کی تیز لہروں کے باعث تلاش میں مشکلات درپیش ہیں، تاہم کوششیں جاری ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ شدید پریشانی اور بے چینی کا شکار ہیں۔

گلگت بلتستان

Accidents

Rescue

River