Aaj News

جمعرات, جولائ 10, 2025  
14 Muharram 1447  

شندور کی وادی میں تین روزہ ثقافتی اور کھیلوں کی محفل سجنے کو تیار

میلے میں پولو میچز کے ساتھ ساتھ پیرا گلائیڈنگ اور پیرا ٹروپنگ کے بھی شاندار مظاہرے ہوں گے
شائع 16 جون 2025 01:03pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں سجنے والا روایتی شندور پولو فیسٹیول اس سال 20 سے 22 جون تک شندور میں منعقد ہوگا۔ شندور کا یہ تاریخی میلہ خیبر پختونخوا حکومت، گلگت بلتستان حکومت اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے باہمی تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

فیسٹیول کے لیے شندور کے خوبصورت میدان میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس رنگا رنگ میلے کا مرکز پولو کے سنسنی خیز مقابلے ہوں گے، جن میں خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

اس بار میلے میں پولو میچز کے ساتھ ساتھ پیرا گلائیڈنگ اور پیرا ٹروپنگ کے بھی شاندار مظاہرے ہوں گے جو شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔

فیسٹیول میں نہ صرف ملک بھر سے سیاح شرکت کے لیے تیار ہیں بلکہ غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد بھی شندور کے حسین مناظر اور ثقافتی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے آ رہی ہے۔

شندور پولو فیسٹیول علاقائی ثقافت، مہمان نوازی، اور قدرتی حسن کا ایک شاندار امتزاج پیش کرتا ہے جو ہر سال سیاحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

paragliding

shandur polo festival 2025

shandur

polo festival

paratrooping