Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

دفتر کا مصروف دن؟ یہ 6 اسنیکس آپ کو توانا اور توجہ مرکوز رکھنے میں مدد دیں گے

صحیح اسنیک کا انتخاب توانائی بحال کرکے صحت مند رہنا ممکن بناتا ہے
شائع 16 جون 2025 01:23pm

دفتر کے مصروف دنوں میں جب کام کا دباؤ عروج پر ہو، میٹنگز کا تانتا بندھا ہو اور اسکرین کے سامنے گھنٹوں بیٹھنا پڑے، تو اکثر اچانک بھوک یا کسی چیز کی طلب محسوس ہوتی ہے۔

یہ دراصل تھکن اور ذہنی دباؤ کی ایک شکل ہوتی ہے، جو ہمیں کچھ کھانے پر مجبور کرتی ہے۔ ایسے میں اگر آپ صحیح اسنیک کا انتخاب کریں، تو نہ صرف توانائی بحال ہو سکتی ہے بلکہ غیر ضروری کھانے سے بچ کر صحت مند رہنا بھی ممکن ہوتا ہے۔

کیا آپ ایک ’خود پسند شخص‘ کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں؟

دفتر کی کیفےٹیریا میں غذائیت سے بھرپور انتخاب نہ ہونا ایک عام مسئلہ ہے، اس لیے ضروری ہے کہ آپ خود ہوشیاری سے اپنے لیے بہتر اسنیکس کا انتخاب کریں۔

یہاں آپ کے دفتر کی دراز میں رکھنے کے لیے کچھ صحت مند، آسان اور مزیدار اسنیکس کی تجاویز ہیں، جو آپ کی توانائی اور توجہ کو برقرار رکھتے ہوئے آپ کی خواہشات کو پورا کریں گے۔

آپ کے روزمرہ کام جو نظر کو تیزی سے خراب کر رہے ہیں

خشک میوہ جات

اگر آپ نے ناشتہ چھوڑ دیا ہو تو خشک میوہ جات آپ کا بہترین دوست ہیں۔ یہ چھوٹے لیکن غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں، جن میں اینٹی آکسیڈنٹس، صحت مند چکنائیاں، پروٹین، وٹامنز اور معدنیات شامل ہیں۔

یہ دماغی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں اور دل کی صحت کی حمایت کرتے ہیں، ساتھ ہی بھوک کو بھی کم کرتے ہیں۔

پروسیسڈ گوشت کے عادی افراد میں ڈیمینشیا کا خطرہ 44 فیصد تک ، دماغی صحت پر سنگین اثرات

تازہ پھل

اپنی ڈیسک پر ہمیشہ کچھ تازہ پھل جیسے کیلے، سیب یا سنترہ رکھیں۔ یہ فائبر اور قدرتی شکر سے بھرپور ہوتے ہیں، جو آپ کو توانائی فراہم کرتے ہیں اور دیر تک فوکس برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

بھنی ہوئی مکھانہ

ہلکا، کرنچی مکھانہ ایک مثالی اسنیک ہے۔ کم کیلوریز میں بھرپور، یہ پودوں پر مبنی پروٹین سے مالا مال ہے، جو آپ کو دوپہر کی سست حالت یا کام کی تھکن سے بچاتا ہے۔

گرینولا بارز

کیا آپ کو میٹھا کھانے کا دل ہے مگر چاکلیٹ سے بچنا چاہتے ہیں؟ تو گرینولا بارز آپ کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔ یہ فائبر، پروٹین اور قدرتی اجزاء سے بھرپور ہیں، جو آپ کو کام کے دوران توانائی فراہم کرتے ہیں۔

صحت مند مکسچر

سن فلاور سیڈز، کدو کے بیج، کاجو اور کشمش کو ایک جار میں ملا کر رکھیں۔ یہ فائبر، صحت مند چکنائیاں اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں، جو آپ کے اسنیک روٹین میں نیا ذائقہ اور توانائی شامل کرتے ہیں۔

کیلے کے چپس

کیا آپ کو کچھ کرنچی کھانے کا دل ہے؟ بیکڈ کیلے کے چپس آزمائیں۔ یہ چکنائی کم اور میگنیشیم اور پوٹاشیم سے بھرپور ہیں۔ بس یاد رکھیں کہ انہیں اعتدال میں کھائیں۔

۔

صحت

دسترخوان

lifestyle